حیدرآباد ۔16 ستمبر (اعتماد نیوز) تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے ویب سائٹ
میں ماک ٹسٹ کی سہولت پیش کر دیا گیا ہے۔ اس سہولت کے ذریعہ امیدواران
متعلقہ امتحان کو آن
لائن کے ذریعہ دے سکتے ہیں تاکہ اصل امتحان سے قبل ایک
تجربہ کے طور پر آئن لائن شرکت کرسکتے ہیں۔ خیال رہے کہ اسسٹنٹ انجینئر کے
لئے جاریہ ماہ کے 20 سے امتحانات منعقد ہورہے ہیں۔